مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: شوپیاں اور ترال میں بھارتی فورسز پر دستی بم کے حملے، دو اہلکار زخمی

granade

سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم افراد نے ہفتے کی شام کو شوپیان اور ترال میں بھارتی فورسز کے کیمپوںپر دستی بم کے دو الگ الگ حملے کئے جن میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ نامعلوم افرادنے ضلع شوپیان کے علاقے زینہ پورہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پردستی بم سے حملہ کیا جس میں کم از کم ایک سی آر پی ایف اہلکار جس کی شناخت امیت کمارکے نام سے ہوئی ہے، زخمی ہوگیا۔
دریں اثناء ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے نودل میں سی آر پی ایف کیمپ پردستی بم کے ایک اور حملے میں بھارتی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ سی آر پی ایف کے دو اہلکار دو الگ الگ حملوں میںزخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button