مقبوضہ جموں و کشمیر

گستاخانہ ٹویٹ پر بی جے پی یوتھ ونگ کا سربراہ گرفتار

لکھنو08 جون (کے ایم ایس)
بھارتیہ جنتا پارٹی کانپور یوتھ ونگھ کے سربراہ ہرشیت سریواستو کو حضرت محمد ۖ خاتم النبیین کے بارے میں ٹویٹر پر ایک گستاخانہ پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیا گیاہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہرشیت سریواستو کے خلاف گستاخانہ بیان پر Colonelgung پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیاگیا تھاجس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کوشامل کیاگیاتھا۔ بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر کے اس کے گستاخانہ ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیاگیا ہے ۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حکمران جماعت بی جے پی کے قومی رہنمائوں کی جانب سے پیغمبر اسلام ۖ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے گئے ہیں جس کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں سفارتی تنہائی اور اپنی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button