مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں:قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلا ف مظاہرہ

سرینگر 16ستمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جنوبی ضلع شوپیاں کے کئی دیہات کے رہائشیوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناروا ، چوڑری گنڈ ، آیند ، راول پورہ ، بامنی پورہ ، گدا پورہ ، کچڈورا اور پالپورہ کے رہائشیوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف ناروا گاوں میں بجلی بل وصول کرنے والے اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ پاروڈیولپمنٹ ڈیپارئمنٹ(پی ڈی ڈی) نے ماہانہ بجلی کے نرخوں میں 225 روپے اضافہ کیا ہے۔ شبیر احمد نامی شہری نے کہا کہ محکمہ نے اچانک بجلی کی قیمت 550 روپے سے بڑھا کر 775 روپے کر دی ہے۔رہائشیوں نے اضافے کو امتیازی قرار دیا۔ علاقے کے رہائشی خورشید احمد نے کہا کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پی ڈی ڈی حکام نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیوں کیا۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔
ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گاﺅ ویوان کے رہائشی اس جدید دور میں بھی پینے کے پانی ، بجلی ، سڑکوں اور موبائل فون جیسی بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ انہیں صحت کی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button