مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں قتل کے حالیہ واقعات کی شفاف تحقیقات کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئی دہلی 11 جون (کے ایم ایس)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں شہریوں کے قتل کے حالیہ واقعات کی فوری، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکام کو کشمیری عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ کے چیئر مین Aakar Patel نے بیان میں کہا کہ اگر ہم متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور زیادتیوں کے واقعات کو روکنا چاہتے ہیں تو بھارتی حکام کو چاہیے کہ وہ فورسز کو حاصل اس ستثنیٰ کو ختم کرے جس کی وجہ سے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے انسانی حقوق کو ایک منظم طریقے سے نظر انداز کیے جارہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button