مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور میں گستاخانہ بیانات کے خلاف برقعہ پوش خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر13جون (کے ایم ایس) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖکے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف سوپور قصبے میں برقعہ پوش خواتین اور مقامی مدارس کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام قصبے کی مقامی خواتین اور مدارس کی طالبات نے کیا تھا۔ مظاہرین نے چنکی پورہ سے سوپور تھانے تک ریلی نکالی۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے بی جے پی رہنمائوں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ایک دن پہلے گورنمنٹ بوائزاور گرلز ہائیر سیکنڈری سکولوں اور سوپور قصبے کے تاجروں نے بھی گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button