مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پونچھ کے علاقے کلائی میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک اورگاڑی کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پونچھ سے دس کلو میٹر دور کلائی علاقے میں ایک فوجی گاڑی نے ایکو گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے اِس ضمن میں ایک کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔








