مقبوضہ جموں و کشمیر
مشعال ملک کا یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پراظہار افسوس
اسلام آباد: انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے جو یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ہفتے کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جے کے ایل ایف کے چیئرمین کے ماموں محمد شفیع نے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مشعال ملک نے سوگوار خاندان باالخصوص یاسین ملک کی والدہ کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا کرے اوریہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔