بھارت

نئی دلی : پیرا ملٹری”سی اے پی ایف“کی تعیناتی میں 31اکتوبر تک توسیع

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف احتجاج کے پیشِ نظر دارلحکومت نئی دہلی میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی 273 کمپنیوں کی تعیناتی میں دوسری بار توسیع کر دی ہے جو اب 31 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے دہلی پولیس کی درخواست پر اس توسیع کی منظوری دی۔ دہلی پولیس نے دارالحکومت کے حساس مقامات پر شہریوں اور سیاسی گروہوں کی جانب سے "اچانک احتجاج کے امکان کا حوالہ دیا تھا۔اس سے قبل اکتوبر کے وسط میں بھی سی اے پی ایف کی تعیناتی میں توسیع کی گئی تھی۔
یہ توسیع ایک ایسے دن کی گئی ہے جب آج کسانوں، وکلائ، ماہرینِ تعلیم، سماجی کارکنوں، نوجوان رہنماو¿ں اور طلباکو نئی دہلی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر کی جانب مارچ کرنے سے روک دیا گیا۔ مظاہرین انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں 13 کروڑ (130 ملین) ووٹرز کو فہرستوں سے خارج کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
گیانیش کمار اور ‘ایس آئی آر’ کے عمل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ 2 اکتوبر کو نئی دہلی کے جنتر منتر سے شروع ہوا۔ اس روز بھارتی دارالحکومت میں تقریباً 4,ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جن میں مرکزی فورسز اور دیگر نیم فوجی دستوں کی کمپنیاں بھی شامل تھیں۔
مظاہروں پر پابندیاں
بھارتی حکام نے اگرچہ مظاہروں کو محدود کرنے کے لیے پابندیاں عائد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس کے باوجود بھرپور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ ان پابندیوں میں احتجاج کی اجازت نہ دینا، احتجاج کے لیے پہلے سے مختص جگہ کی اجازت منسوخ کرنا، میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنا، موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کرنا، نوجوان اور طلباءرہنماو¿ں کی گرفتاریاں، اور ریلوے خدمات میں خلل ڈالنا شامل تھا۔
اطلاعات کے مطابق، سی اے پی ایف کی یہ 273 کمپنیاں مقامی پولیس کے ساتھ مل کر دہلی میں تعینات رہیں گی۔ اس دستے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 125 کمپنیاں (جن میں خواتین اہلکاروں کی 20 یونٹیں شامل ہیں)، ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی 20 کمپنیاں، بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 46، انڈو-تبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 39، سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی 31 اور سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی 12 کمپنیاں شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button