مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری، ایک نوجوان گرفتار
سرینگر27 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے سری نگر، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، کشتواڑ، ڈوڈہ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے متعدد علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ڈوڈہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیاگیا۔
سری نگر جموں شاہراہ پر بھی گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔سری نگر شہر اور دیگر علاقوں میں بھی گاڑیوں اور مسافروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔