مقبوضہ جموں و کشمیر

قائد اعظمؒ پاکستان کو کشمیر کے بغیر نامکمل سمجھتے تھے، رپورٹ

اسلام آباد 25 دسمبر (کے ایم ایس)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ٹھوس کوششیں کیں کیونکہ وہ پاکستان کو جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل سمجھتے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ ان کی وابستگی ناقابل تسخیر تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ قائد اعظمؒ کی دور اندیشی تھی کہ وہ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے لیے بھی کشمیر کی اہمیت کو سمجھتے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے کشمیریوں کے ابتر حالات کو دیکھ کر کشمیر پر بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒنے درست طور پر کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا عزم کیا تھا۔قائد اعظم نے پاکستان کے قیام سے پہلے ہی کشمیریوں کے کاز کی حمایت کی تھی اور صحیح طور پر نشاندہی کی تھی کہ مسلمانوں کو برصغیر میں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک الگ ریاست کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا قائد اعظم کا مطالبہ درست تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مضبوط مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں کے پیش نظر کشمیریوں کو پاکستان کا حصہ بننا چاہیے تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی غلامی سے کشمیریوں کی آزادی دو قومی نظریہ پر مبنی ہے جس کی اب فسطائی مودی کی ظالمانہ پالیسیوں نے توثیق کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button