مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ریاسی میں متعدد زمین مالکان، ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمے درج

جموں06فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع ریاسی میں زمین مالکان اور ہوٹل مالکان سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔
پولیس نے ضلع ریاسی میں کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر آٹھ زمین مالکان اور ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے۔ اس کا حکم بھارتی حکام نے کشمیری مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لیے دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ کٹرا اور ریاسی کے پولیس اسٹیشنوں میں چار چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مکان مالکان اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی تفصیلات متعلقہ تھانوں میں جمع کرائیں۔پولیس تصدیقی عمل کے نام پر مختلف علاقوں میں اندھا دھندچھاپے مار رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button