مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ :ہندوتوا غنڈوں کی مسجد میں توڑپھوڑ، قرآن پاک، مزار کی بے حرمتی کی کوشش
سرینگر: بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوتوا جماعتوں آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے ایک مسجد کو نقصان پہنچایا جبکہ قرآن پاک اور ایک مزار کی بے حرمتی کی کوشش کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر ایس ایس ،بی جے پی ارکان نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے ڈاڈسر ترال میں مسجد کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا اور مسجد میں موجود قرآن پاک اور مسجد کے قریب واقع ایک مزار کی بے حرمتی کی کوشش کی۔
یا د رہے کہ ہندو توا غنڈوں کو مقبوضہ علاقے میں سنگھ پریوار کے اسلام مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے بھارتی فورسز کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ڈاڈسر ترال جماعت اسلامی کا گڑھ ہے جہاں درجنوں نوجوانوں نے بھارتی غلامی سے آزاد ی کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیاہے۔