مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں شہری کو گولی مار کرشہیدکردیا
سرینگر15مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیاں میں ایک شہری کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے شہری کو ضلع کے علاقے ترکہ وانگام میں اندھا دھند فائرنگ کرکے شعیب احمد گنائی نامی نوجوان کو شہیدکردیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔