مقبوضہ جموں و کشمیر
صدر منتخب ہوا تو شہریت ترمیمی ایکٹ لاگو نہیں ہونے دوں گا، یشونت سہنا
نئی دلی15 جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں صدارتی انتخابات کے لیے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر عمل درآمد نہ ہو۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یشونت سنہا نے یہ بات آسام کے اپوزیشن قانون سازوں سے بات چیت کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ اگر میں راشٹرپتی بھون(صدارتی ہاﺅں) پہنچا تو اس بات کو یقینی بناوں گا کہ متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ لاگو نہ ہو۔
سنہا نے کہا کہ بی جے پی حکومت اب تک سی اے اے کو نافذ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے کیونکہ اس نے اسکا مسودہ جلد بازی میں بیوقوفی سے تیار کیا تھا۔ یشونت سہنا نے کہا کہ جب انہوں نے یہ محسوس کیا کہ بی جے پی نے مکمل طور پر ایک غلط راستہ اختیار کیا تو وہ 2018 میں بی جے پی چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔