مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بارہمولہ میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

جموں 19جولائی(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیرمیں آج نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع بارہمولہ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے پولیس اور بارہمولہ کی ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر اوڑی کے علاقے نامبلہ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران ایس آئی اے نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا۔بیان میں کہاگیا کہ آنے والے دنوں میں مزید چھاپے پڑسکتے ہیں۔یہ چھاپے رواں سال 31مارچ کو جموں کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button