تعزیت

مقبوضہ جموں وکشمیر:جیل میں نظر بند حریت کا رکن کی دادی انتقال کر گئیں

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جیل میں نظربند حریت کار رکن آصف گل کی دادی آج ضلع بارہمولہ کے علاقے اولڈ ٹائون میں انتقال کر گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں اپنے پوتے کی طویل نظربندی کی وجہ سے ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ انہیںنظربندی کے دوران اپنے پوتے سے ملنے کی کبھی اجازت نہیں دی گئی۔آصف گل پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)سمیت کئی کالے قوانین کے تحت 2020سے غیر قانونی طورپرنظربند ہیں۔ قابض حکام نے انہیں اپنی دادی کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔آصف گل مزاحمتی تحریک سے وابستہ ان نظربند ارکان میں شامل ہیں جو جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں سرگرم رہے ہیں ۔ ان واقعات سے  کشمیری قیدیوں پر نظربندی کے جذباتی اور نفسیاتی اثرات اور خاندانی سانحات کے دوران بھی انسانی ہمدردی سے انکار کے بارے میں خدشات کی  نشاندہی ہوتی ہے جس کا اظہار حریت پسند اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اکثر کرتی رہتی ہیں۔
Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button