برطانیہ نے بھارت سے مسالوں کی درآمد کی جانچ کا نظام سخت کر دیا
لندن: برطانیہ نے بھارت سے مسالوں کی درآمدکی جانچ کا نظام سخت کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ کی فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی نے بھارتی مصالوں میں آتھیلین آکسائیڈ سمیت کیڑے مار ادویات کی آمیزش پائے جانے کے پیش نظر ان کی در آمد کے حوالے سے نئے قوائد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔فوڈ پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیمز کوپر نے ایک بیان میں کہ یہاں ایتھیلین آکسائیڈ کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ہانگ کانگ نے بھی بعض بھارتی مصالحوں پر پابندی لگارکھی ہے جبکہ نیوزی لینڈ، امریکا اور آسٹریلیا میں بھی بھارتی مصالوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ہانگ کانگ کے فوڈ سیفٹی واچ ڈاگ نے اپریل میں بھارتی برانڈز ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کے چار مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی تھی جب انہیں پتہ چلا تھا کہ ان میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز، ایتھیلین آکسائیڈ موجود ہیں۔
، نیپال کے محکمہ فوڈ ٹیکنالوجی اور کوالٹی کنٹرول نے بھی مئی میں دو بھارتی مسالوں کے برانڈز کی درآمد، استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔