مقبوضہ جموں و کشمیر

جھار کھنڈ میں دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ہزاری باغ 22 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں ایک 16 سالہ دلت لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج رتن نے بتایامیڈیا کو بتایا ہے کہ پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شب دارو پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقعہ ایک گائوں میں اس وقت پیش آیا جب دلت لڑکی اور اس کی دو سہیلیاں رفعہ حاجت کیلئے ایک تالاب کے قریب گئیں۔قریبی گائوں کے پانچ لڑکوںنے اسے اغواکر کے ویران جگہ پر لے گئے جہاں اے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ۔ ملزمان نے متاثرہ دلت لڑکی کودھمکی بھی دی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بتایا یا پولیس کو اطلاع دی تو وہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کر دیں گے ۔ ایس پی کے مطابق اس دوران دلت لڑکی بے ہو ش ہو گی اور ہو ش پر آنے پر اس نے اس بارے میں اپنے گھر والوںکو آگاہ کیا جو اسے فوری طورپر ہسپتال لے گئے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ لڑکی نے پولیس کے سامنے تین ملزمان کی شناخت کر لی ہے جنہیں ضلع کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button