مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پیراملٹری” سی آ رپی ایف” کے مقبوضہ کشمیرمیں 43عارضی اڈے قائم

نئی دلی: بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں مزید تیز کرنے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں سی آر پی ایف کے 43عارضی آپریٹنگ اڈے قائم کیے ہیں۔ ہر ایک اڈے پر 16سے25اہلکار تعینات ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی یہ عارضی بیسز جن میں سے 26وادی کشمیر اور 17جموں خطے میں قائم کی گئی ہیں ، 6ہزارفٹ یا اس سے زائد بلندی پرواقع ہیں۔اس طرح کے عارضی اڈوں کا پہلا سیٹ سی آر پی ایف نے گزشتہ اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فورابعدپہلگام-ترال-ہاروان محور کے ساتھ قائم کیا تھا۔







