بھارت

بھارت میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن نے اپنا صدر، جنرل سکریٹری منتخب کرلیا

نئی دہلی یکم اگست(کے ایم ایس)گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) نے جو بھارت میں خواتین کی نمایاں تنظیموں میں سے ایک ہے، اپنا صدر اور جنرل سکریٹری منتخب کرلیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرلز اسلامک آرگنائزیشن جماعت اسلامی ہند کا ایک غیر منافع بخش شعبہ ہے اور 1984سے بھارت میں بالعموم اور مسلمان خواتین کے حوالے سے بالخصوص مختلف امور پر سرگرم عمل ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی ایڈوکیٹ ثمیہ روشن گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی صدر جبکہ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ثمر علی جنرل سکریٹری منتخب ہوئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button