بھارت
ہریانہ : ہند و انتہا پسندوں کا مسلمان ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد
چندی گڑھ، 16 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پلوال میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان ٹرک ڈرائیور کو گائیںلے جانے کے شبہ میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں گاﺅ رکشاﺅں(گائے کے خود ساختہ محافظ ) کومسلم ٹرک ڈرائیور پر حملہ کرتے اور اسے تشدد کا نشانہ ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
2014 میں فسطائی نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بے گناہ مسلمانوں پر گائے کے محافظوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا پلوال کے ایک سماجی کارکن نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان ہندوتوا تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے۔