مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی ہر مسلمان کو پاکستانی سمجھتی ہے، عمر عبداللہ
جموں 03 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی ہر مسلمان بالخصوص کشمیری مسلمانوں کو پاکستانی سمجھتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے جموں خطے کے ضلع رام بن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کشمیری بھارتی سپریم کورٹ میں آئینی جنگ لڑنے کی بات کرتے ہیں تو بی جے پی رہنما کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کی زبان بولتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم جموں و کشمیر سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہم کیا غلط کہہ رہے ہیں۔