بھارت
5 برس میں 657 بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں نے خودکشی کی، مودی حکومت کا اعتراف
نئی دہلی 03 اگست (کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) سے تعلق رکھنے والے 657 اہلکاروں نے گزشتہ پانچ برس میں خودکشی کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے آج (بدھ) پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کو بتایا کہ 2021 میں 153 ، 2020 میں 149، 2019 میں 133، 2018 میں 97 جبکہ 2017 میں 125 اہلکاروں نے خودکشی کی۔
آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پیرا ملٹری میں خودکشی کے واقعات کی اصل تعداد بھارتی وزیر کی طرف سے بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ جنوری 2007 سے اب تک صرف مقبوضہ جموںوکشمیر 450 بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے خود کشی کی ہے۔