ہندوتوا بی جے پی پاکستان کیخلاف گمراہ کن بیانات اور مضحکہ خیز الزامات میں مصروف
پاکستان آسام کے ریاستی انتخابات پر اثرانداز ہو گا، ہمنت بسواسرما

اسلام آباد:بی جے پی بھارتی حکومت اپنے مذموم سیاسی عزائم کیلئے پاکستان کیخلاف گمراہ کن بیانات اور مضحکہ خیز الزامات میں مصروف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتخابات میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے پاکستان پر جھوٹے الزامات، مسلمانوں کیخلاف تعصب اور فالس فلیگ بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔انتہاپسندی پر کاربند مودی نے عوامی جذبات بھڑکانے کیلئے بھارتی جماعت کانگریس کو پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرنیوالی پارٹی قرار دے دیا۔شکست کے خوف سے دوچار ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے اندرونی سیاست میں بھی پاکستان کو دھکیل دیاہے۔بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسواسرما نے جھوٹا الزام لگایا ہے کہ ان کی اہلیہ پر پاسپورٹ تنازع میں بھی پاکستان کا کردار ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ نے پاکستان پر کانگریس کی مدد کا مضحکہ خیز الزام بھی لگادیا۔ہمنت بسواسرما نے گمراہ کن الزام لگایا کہ پاکستان آسام کے ریاستی انتخابات پر اثراندازہو گا۔ماہرین کے مطابق بھارت میں انتخابات سے قبل پاکستان پر الزامات ، فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہم بی جے پی کا وطیرہ بن چکی ہے۔ غیر مقبول بی جے پی بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔






