مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں خطے میں متعدد مقامات پراین آئی اے کے چھاپے

جموں08اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھاپے 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل جسے کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف بھارتی فورسز کی مہم کا حصہ ہیں ۔ این آئی اے نے ایک نام نہاد فنڈنگ کیس کے بہانے جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارنے شروع کیے۔ بھارتی پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف)نے لوگوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے کئی علاقوں کا محاصرہ کیا اورگھروں پر چھاپے مارے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ جیسے قومی دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے مصائب اور مشکلات باعث ہوتے ہیں جہاں قابض فورسز حفاظتی اقدامات کے بہانے لوگوں کا جینا حرام کرتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button