بھارت

بھارتی پیراملٹری افسر نے سکم میں کمسن بچی کی عصمت دری کی

گنگٹوک 08اگست(کے ایم ایس)بھارتی پولیس نے سکیم میں پیرا ملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)کے ایک افسر کو13 سالہ بچی کی عصمت دری کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
سکم میں تعینات آئی ٹی بی پی افسر نے اپنے کوارٹرمیں نابالغ بچی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ حاملہ ہوگئی۔یہ واقعہ سکم میں ضلع پاکیونگ کے قصبے رنگپو میں پیش آیا ہے۔متاثرہ بچی کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔پولیس نے آئی ٹی بی پی افسر کے خلاف بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کے قانون(POCSO) کی دفعہ 4اور 6کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ملزم آئی ٹی بی پی افسر کا تعلق ریاست اتراکھنڈمیں ضلع پتھورا گڑھ کے علاقے دھرچولا سے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button