سرینگر :عوامی مجلس عمل کی طرف سے ایڈوکیٹ راجہ جہانگیر کے انتقال پررنج وغم کااظہار
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل نے ایڈووکیٹ راجہ جہانگیر خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کاٹھی دروازہ راجہ محلہ سرینگر کی معروف شخصیت ایڈووکیٹ جہانگیر علی خان کا گزشتہ شب انتقال ہو گیا تھا۔وہ عوامی مجلس عمل کے سابق جنرل سیکریٹری راجہ محمد ایوب خان مرحوم کے صاحبزادے تھے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل تھے تاہم علالت کی وجہ سے انہیں اپنی وکالت کو ترک کرنا پڑا لیکن وہ سماجی اور عوامی فلاح کے کاموں میں سرگرم رہے۔ میر واعظ عمر فاروق اور عوامی مجلس عمل کی قیادت نے ایک تعزیتی پیغام میں ایڈوکیٹ جہانگیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ راجہ محمد ایوب نے تنظیم کے بانی شہیدملت میر واعظ مولوی محمد فاروق کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کی۔عوامی مجلس عمل نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ عوامی مجلس عمل کا ایک وفد میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے تعزیت، یکجہتی اور حمایت کا