بھارت

مدھیہ پردیش:بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب11دیہات کے نام تبدیل کر دیے

بھوپال:
بھارت بھر میں مودی حکومت مسلمانوں کی شناخت کو مٹانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت نے ضلع شاجاپور میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب 11 دیہات کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ایک ریلی کے دوران دیہات کے نئے ناموں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ۔اس سے قبل انہوں نے ضلع اجین میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب تین دیہات کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیاتھا۔ حسام الدین کا نام تبدیل کر کے نیا دیو اور ڈھبلہ حسین پور کا نام بدل کر ڈھبلا رام رکھا جائے گا۔ دیگر علاقوں میں محمد پور پواڈیہ کا نام تبدیل کر کے رام پور پاواڈیا اور کھجوری الہ آباد کا نام کھجوری رام رکھا جائیگا، حاجی پورکا نیانام ہیرا پور، محمد پورکو موہن پور، رچھری مرادآبادکا نیانام چھری، خلیل پورکو رام پور، گھٹی مختیار پوراب گھٹی اور شیخ پورکا نام اودھپوری رکھاگیا ہے ۔ بی جے پی حکومت مسلمانوں کے ناموں سے مشہور علاقوں کے نام تبدیل کر کے بھارت کی تاریخ اور ثقافت پر مسلمانوںکے نقوش کو مٹانا چاہتی ہے .

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button