بارہمولہ :بھارتی فوج نے اسلحہ اور گولہ بارود کی ’برآمد‘ کا ڈرامہ رچایا
سری نگر 25 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کو غیر ملکی حمایت یافتہ تحریک کے طور پر بدنام کرنے کے لیے ضلع بارہمولہ کے علاقے اڑی میں رائفلوں اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کرنے کا ڈرامہ رچایا۔
بھارتی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن میں اوڑی سیکٹر میں رائفلوں اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ علاقے سے 8 اے کے 74 یو، 24 اے کے 74 میگزین، 12 چائنیز پستول، 24 پستول میگزین، 9 چائنیز گرنیڈ، 5 پاک گرینیڈ، 5 گندم کے تھیلے، 81 پاک غبارے، اے کے رائفل کے 560 راو¿نڈز اور پستول کے244 راو¿نڈز برآمد ہوئے۔
تاہم کشمیر کے ماہرین نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ دراصل خود بھارتی فوج نے رکھا تھا اور اس کی برآمدگی پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔