مقبوضہ جموں و کشمیر

انسانی حقوق کی علمبردار تیستا سیتلواڈکا ضمانت کیلئے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دلی 17اگست (کے ایم ایس)
بھارت میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار انسانی حقوق کی علمبرداراور گجرات فسادات کے متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے والی سماجی کارکن تیستا سیتلواڈنے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تیستا سیتلواڈکورواں سال 25جون کو گرفتار کیاتھا۔ ان کی گرفتاری سپریم کورٹ کی طرف سے2002کے گجرات فسادات کے پس پردہ ایک بڑی سازش کے امکان کو مسترد کئے جانے کے ایک دن بعد عمل میں آئی تھی ۔ تتیستا سیتلواڈ نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ سپریم کورٹ اس مقدمے کی سماعت 22 اگست کو کرے گا۔ جسٹس یو یو للت تیستا سیتلواڈ کی ضمانت کی درخواست کی ضمانت کریں گے ۔
واضح رہے کہ تیستا سیتلواڈاور پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل آر بی سری کمارکو گجرات فسادات میں ‘بے گناہ لوگوں’کو پھنسانے کیلئے ثبوت گڑھنے کے جھوٹے جرم میں گرفتار کیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button