مقبوضہ جموں و کشمیر

پریس کونسل آف انڈیا نے کشمیری صحافیوں کی ہراسگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

سرینگر30 ستمبر (کے ایم ایس )
پریس کونسل آف انڈیانے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے صحافیوں کوبلا جواز طورپر ہراساں کئے جانے کے خلاف تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کو بلاجواز ہراساں کئے جانے کی تحقیقات کیلئے روزنامہ دینیک بھاسکرکے گروپ ایڈیٹرپرکاش دوبے ، نیو انڈین ایکسپریس کے صحافی گوربیر سنگھ اور ایڈیٹر جن مورچہ ڈاکٹر سمن گپتا پر مشتمل ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس بارے میںمکمل تحقیقات کے علاوہ متعلقہ حکام اور متاثرہ صحافیوں سے بات چیت کرے گی اورشواہد اور معلومات اکٹھی کرنے کے بعد جلد از جلد اپنی رپورٹ کونسل کو پیش کریگی ۔ کونسل نے قابض بھارتی انتظامیہ سے بھی کہاہے کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو مکمل تعاون اورسہولت فراہم کرے ۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں محبوبہ مفتی نے پریس کونسل آف انڈیا اور ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے نام ایک مراسلے میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ صحافیوں کو ڈرائے ،دھمکانے ، ان کی جاسوسی کرنے اور بلاجواز ہراساں کئے جانے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم کشمیر بھیجیں۔ انہوںنے مزید کہاتھا کہ بھارتی پولیس نے رواں ماہ کشمیر میں کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کے فون ، لیپ ٹاپ ، اے ٹی ایم کارڈز اور پاسپورٹ ضبط کرلئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ علاقے میں سچ سامنے لانا ایک جرم بنتاجارہاہے۔محبوبہ مفتی نے ایک سوالنامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاتھاکہ صحافیوں کوفی الحال بھارتی ریاست کی طرف سے تفتیش کاسامنا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button