مقبوضہ جموں و کشمیر

مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد 05 جنوری (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے ناقابل بیان مظالم کا سامناکر رہے ہیں اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی بربریت اپنے عروج پر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جیل میں نظربند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بدھ کو ’یوم حق خود ارادیت‘ کے موقع پر پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مظالم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمدکے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی اور دہرے معیارپر اس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بے حسی کی وجہ سے بھارتی فورسز کو اپنی ریاستی دہشت گردی اور غیر انسانی کارروائیوں میں مزید اضافہ کرنے کا حوصلہ ملاہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کا ادارہ73 سال گزر جانے کے باوجود اپنے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس سے اقوام متحدہ کی ساکھ اور وقار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر لی ہیں اور وہ کسی جوابدہی کے خوف کے بغیر گھروں پر چھاپے مارکرنوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔مشال ملک نے کہا کہ دنیا اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ کشمیر سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے کیونکہ متاثرین مسلمان ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اورمحاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں میں شہید کرنا آج کل وادی میں ایک معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر سمیت سینئر کشمیری قیادت کو ڈیتھ سیلوںمیں رکھا گیا ہے اور انہیں تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی قرارداد یاد دلائی جس میں کہا گیا تھا کہ تنازعہ کشمیرکا فیصلہ جمہوری طریقے سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اب بھی بھارت کے ظالمانہ قبضے میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زوردیاکہ وہ سفاک بھارتی حکومت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیں ورنہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں جس سے علاقائی اور عالمی امن کے لئے شدید خطرات پیدا ہونگے ۔مشال ملک نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلا کر اپنا وعدہ پورا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button