مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندواڑہ:بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے متعدد نمازی زخمی

سرینگر07اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کی ایک مسجد میں متعد نمازیوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے زبردستی مسجد میں گھس کر وہاں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی تصاویریں بنائیں۔ جب لوگوں نے فوجیوں کو اس پر تشدد اور غیر انسانی عمل سے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے متعدد نمازی زخمی ہو گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button