جموں

جموں: پولیس افسر نے تاوان کے لیے پورے خاندان کو اغوا کر لیا

جموں01 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ریاسی میں بھارتی پولیس کے ایک افسر نے تاوان کیلئے پورے خاندان کو اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھ لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاسی کے علاقے ارناس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینک کے ایک افسر کا یہ بہیمانہ فعل اس وقت منظر عام پر آیا جب محکمہ داخلہ کی طرف سے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا۔
حکم نامے میں تحقیقا تی افسر کو اپنی رپورٹ سفارشات کے ساتھ تیس دن کے اندر محکمہ داخلہ کو پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button