مقبوضہ جموں و کشمیر

خصوصی حیثیت کے ساتھ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا

جموں 27 ستمبر (کے ایم ایس) نئی تشکیل شدہ تنظیم ’مشن اسٹیٹ ہڈ جموں و کشمیر‘ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی حکومت نے جموں میں حالیہ بند کے دوران تاجروں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشن اسٹیٹ ہڈ جموں و کشمیر کے رہنما سنیل ڈمپل نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بند نے جموں و کشمیر کے عوام کو متحد کیا اور بی جے پی قیادت کی آنکھیں کھول دیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام ، تاجروں ، تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں میں ریلائنس اسٹورز کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ڈمپل نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے ساتھ ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے دربار منتقلی کی مشق شروع کی تھی لہذا اسے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے روایتی بندھن کو مضبوط کرتا ہے۔ پریس کانفرنس میںمنجیت آنند ، پریتم سنگھ ، سچن سوئی ، روپیش بھٹ ، ستپال شرما ، اجے کمار ، بنٹی ڈوگرہ اور اشوک کمار بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button