مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں پوسٹر چسپاں: بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیا ہ کے طور پر منانے کی اپیل

IMG-20220123-WA007716016d79-04ea-4d6e-8ed4-910fd178d247 af31a476-6325-4f8e-bf72-9392792ab938

سرینگر23جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گی ہے کہ وہ بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ پوسٹر ” جموں وکشمیر صدائے مظلوم، جموں و کشمیر تحریک آزادی،جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موﺅمنٹ، جموں وکشمیر فریڈم موﺅمنٹ، جموں و کشمیر حریت یوتھ فورم اور جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انی شیٹو “ کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوںمیں دیواروں ، کھمبوں پر لگائے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں لکھا ہے کہ اگر بھارت جمہوریت پر یقین رکھتا تو وہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم نہ کرتا، وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو قتل نہیں کرتا اور علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے اقدامات نہ کرتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button