مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی پونچھ اور راجوری میں کارروائیاں مسلسل 9ویں روز بھی جاری

سرینگر19اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں منگل کو مسلسل 9 ویں روز بھی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ دونوں اضلاع کے علاقوں مینڈھر ، تھنہ منڈی اور سرنکوٹ میں کارروائیاں کیں اور پورا دن شدید فائرنگ جاری رکھی ۔ضلع پونچھ کے علاقے بھٹا دورئیاں کے رہائشی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ گزشتہ چنددنوں سے مسلسل علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سن رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و دہشت پائی جاتی ہے ۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نار خاص اور بھٹا دورئیاں کے گھنے جنگلات میں فوجی کارروائی آج بھی جاری ہے ۔بھمبر گلی اور جڑاں والی کے درمیان مرکزی شاہراہ مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے سرنکوٹ اور پونچھ کے ضلعی ہیڈ کوارٹروں کے درمیان ٹریفک میں بری طرح خلل پڑا ہے ۔
ادھر سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں کشمیری نوجوانوں کے دوران حراست قتل اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لوگوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے سیکورٹی کے نام پرپابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ سرینگر شہر میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے متعدد مقامات پر چوکیاں قائم کی ہیں اور راہگیروں اور گاڑیوںکی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button