مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا جیلوں میں نظربندسیاسی قیدیوں کی حالت زار پر اظہارتشویش

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نظربندوں کو اپنے وطن پر غیر ملکی قبضے کو چیلنج کرنے پر نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں طبی سہولیات اور صحت بخش خوراک سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بہت سے قیدیوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔حریت ترجمان نے کہا کہ بہت سے سیاسی نظربند جیلوں میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو یاد دلایا کہ کشمیریوں کے دیرینہ حق خودارادیت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور مودی حکومت کشمیری عوام بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں کی نظر میں کشمیری مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور بھارت نے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے، جنیوا کنونشن حتیٰ کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی 2018اور 2019کی رپورٹس کو بھی نظر انداز کیا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی مشکلات اور غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم مقبوضہ جموں وکشمیربھیجے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button