کشمیری تارکین وطن

مسئلہ فلسطین اور تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر عالمی امن ناممکن ہے: لارڈ قربان


اسلام آباد:برطانوی دارالامراء کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کوفوری حل کئے بغیر عالمی امن کا قیام ناممکن ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ INSPADکے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قتل عام اور بربریت کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ عالمی ادارے فوری جنگ بندی کے لیے موثر اقدامات کریں۔لارڈ قربان حسین نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند حکومت نہ صرف کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے بلکہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھی کالے قوانین کا استعمال کرکے ظلم و ستم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔لارڈ قربان نے انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کی قابل تعریف سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر تبسم کی کوششوں کو سراہا۔ڈاکٹر طاہر تبسم نے ہائوس آف لارڈز میں لارڈ قربان کی طویل جدوجہد اور شاندار خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی رہنمائی اور سرپرستی کرتے رہیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button