APHC-AJK

مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بیرون ملک مقیم کشمیریوںکا کردار انتہائی اہم ہے ، بیرسٹر سلطان چوہدری

اسلام آباد:
آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جانی چاہیں اور اس سلسلے میں بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین سے ایک قات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو برطانوی پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے 5اگست2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی زمین پر بے گھر کر دیاگیا ہے اور بھارت نے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیری ہندوئوں کی آبادکاری شروع کر رکھی ہے جس سے وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید، بچوں اوربوڑھوں کو پیلٹ گن کے استعمال سے بصارت سے محروم اور خواتین کی عصمت دری کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 7دہائیوں سے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے۔دنیا بھر بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی ان ریشہ دوانیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ۔ ملاقات میں برطانوی ہائوس آف لارڈ زکے رکن لارڈ قربان حسین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح بالخصوص برطانوی پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لارڈ قربان حسین نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کوششوں کو سراہا اور انہیں برطانیہ کے دورے اور برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت بھی دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button