مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سی آر پی ایف اہلکار کی مو ت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کا ہیڈ کانسٹیبل اچانک بے ہوش ہو گیا، اسے فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ہلاک ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت خرت پرکاش کے طور پر ہوئی ہے جو ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد میں تعینات تھا۔








