مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایس آئی اے اوربھارتی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں

سرینگر06ستمبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے) نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورس سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر آج متعدد علاقوں میں چھاپے مارے۔
بھارتی فورسز اور نام نہاد تحقیقاتی ایجنسی نے ریاستی دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں اوربے گناہ کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔مقامی لوگوں نے صحافیوں کو فون پر بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے اوربھارتی فورسزکے اہلکار کارروائیوں کے دوران من گھڑت الزامات پر بے گناہ نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایس آئی اے اہلکاروں نے مکینوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ موبائل فون، اہم دستاویزات اور دیگر سامان ضبط کرلیا ۔ ادھر ایس آئی اے نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تلاشی کارروائیوں کا مقصد ان افراد کی نشاندہی کرنا ہے جو جدوجہد آزادی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button