بھارت

بھارت امریکی سرزمین پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث

نئی دہلی کے اقدامات عالمی قوانین اور امریکی خودمختاری کیلئے بڑاچیلنج

اسلام آباد:
بھارت امریکی سرزمین پر دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اورسکھوںکے علیحدہ وطن خالصتان کے حامیوں اور امریکی شہریوں پرقاتلانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جو نہ صرف امریکہ کی خودمختاری بلکہ عالمی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں امریکی سلامتی کے نظام پر سوالیہ نشان ہیں اور سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کے تحفظ کے تصور کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان اقدامات سے عالمی سطح پر بھارت کی پالیسیوں اور طریقہ کار پر تشویش بڑھ رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق بعض حلقے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را پر بیرونِ ملک مخالفین کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔جیسے را کے ترجمان اکشیت سنگھ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ خالصتان تحریک کیلئے فنڈنگ کرتاہے اورسکھ رہنمائوں کو پناہ اور بھارت میں باغیوںکو پناہ دیتاہے ، محض توجہ ہٹانے کی کوشش معلوم ہوتاہے جبکہ وہ روس کا بھارت کا اتحادی قراردیتے ہیں ۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس صورتحال نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جس میں ریاستی خودمختاری، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ انہوں نے ان الزامات کی شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا تاکہ حقائق سامنے آ سکیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button