بھارت

مودی حکومت قومی خودمختاری ، معاشی مفادات پر شفافیت سے کام نہیں لے رہی ، اکھلیش یادو

نئی دلی:بھارت میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مودی حکومت اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معاہدے کی شرائط فوری طور پر عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ حکومت یا تو معاہدے کی مکمل تفصیلات جاری کرے یا پھر بیرونی مداخلت کے دعوﺅں کی واضح طورپر تردید کرے ۔ انہوںنے کہا کہ برسراقتدار بی جے پی قومی خودمختاری اورمعاشی مفادات جیسے اہم معاملات پر شفافیت سے کام نہیں لے رہی ہے، ایسے معاملات میں ابہام ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔
اکھلیش یادو جو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بھی رہے ہیں ، نے خبر دار کیا کہ اس معاہدے کے ممکنہ منفی اثرات کسانوں ، تاجروں ، مزدوروں اورچھوٹی و بڑی صنعتوں پر پڑ سکتے ہیں اور اگر زراعت و صنعت متاثر ہوئیں تو روزگار کے مواقع کم ہونگے اور ملک کے نوجوانوں میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوگی۔انہوںنے مزید کہا کہ ملک کے عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ اس معاہدے کا بھارت کی معاشی خودمختاری اور خود انحصاری پر کیا اثر پڑ ے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button