مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری: راوت کی ہلاکت کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ پر دکاندار گرفتار
جموں 09دسمبر( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے آج ( جمعرات) ضلع راجوری کے ایک گاﺅں سے ایک کشمیری دکاندار کو بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دکاندار نے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں مبینہ طور پر اپنی فیس بک وال پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ انتہائی حساس اور قابل اعتراض ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ سے متعلق معاملہ سامنے آنے کے فوراً بعد راجوری تھانے کی ایک ٹیم نے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔