تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کا امریکی محصولات کیوجہ سے یومیہ 60 کروڑ روپے کے نقصان پراظہار تشویش

چنئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھاری مریکی محصولات کے باعث ریاست کے برآمد کنندگان کو یومیہ 60 کروڑ روپے کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔امریکہ نے بھارت کی درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں ان پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جاری تجارتی رکاوٹ صرف ایک اقتصادی دھچکا نہیں ہے بلکہ امریکی محصولات کی وجہ سے ہونے والے شدید نقصان کی وجہ سے ایک بڑھتا ہوا انسانی چیلنج بھی ہے۔انہوںنے کہا کہ تامل ناڈو بھارت کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جو ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات کا 28 فیصد ہے اور تقریباً 75 لاکھ کارکنوں کو ملازمت دیتا ہے۔ چمڑے اور جوتے کی برآمدات میں 10 لاکھ سے زائد کارکنان بھی کام کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بھاری ٹیرف کے اثرات گہرے ہیں: لاکھوں ملازمتیں کی روزی روٹی خطرے میں ہے، اجرتوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
سٹالن نے مودی کو یہ بھی خبردار کیا کہ ایک بار جب یہ مارکیٹیں کھو جائیں توان کو دوبارہ حاصل کرنا ایک مشکل جنگ ہو گی، کیونکہ جڑی ہوئی سپلائی چین شاذ و نادر ہی واپس لوٹتی ہے۔KMS-16/M





