مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے حریت رہنماء کے شاپنگ کمپلیکس کو گرادیا

67692b20-ddec-4a52-845f-e58dd31b8fe2سرینگر 02فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے قصبے اسلام آباد میں حریت رہنما قاضی یاسر کے ایک شاپنگ کمپلیکس کو گرادیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے قصبے کے ایک اسٹیڈیم کے قریب واقع اس شاپنگ کمپلیکس حریت رہنماء کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے گرایا ہے ۔واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں مسلط کردہ انتظامیہ نے تحریک آزادی سے وابستہ رہنمائوں اور تنظیموں کو انکے سیاسی نظریات کی بنا پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ قابض انتظامیہ حریت رہنمائوں کی جائیدادوں کو ضبط اور مسمار کر رہی ہے۔حال ہی میں قابض حکام نے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس کی عمارت کو ضبط کیاہے۔ جماعت اسلامی اور اس کے رہنمائوں کی متعدد جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بہت سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے مکانات کو گرادیاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button