مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بڈگام میں وکیل کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

سرینگر 12ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کی صبح ضلع بڈگام کے علاقے آرتھ میں ایک وکیل کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وکیل کی شناخت ایڈوکیٹ طارق احمد ولد عبدالغنی میر کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے ووڈون کا رہائشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی اور قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج نے ماضی میں انسانی حقوق کے ممتازکارکن ایڈووکیٹ جلیل اندرابی سمیت متعدد وکلا ء کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔بھارتی فوج کے میجر اوتار سنگھ نے8مارچ 1996کو جلیل اندرابی کو اغوا کیا اور تین ہفتے بعد اس کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم سے ثابت ہوا کہ اسے گرفتاری کے چند دن بعد قتل کردیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button