مقبوضہ جموں و کشمیر
بم کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر سرینگر ہوائی اڈے پر ہائی الرٹ
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حکام کو بم کی موجودگی سے متعلق ایک کال موصول ہونے کے بعد آج سرینگر ہوائی اڈے پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے ہوائی اڈے پر ممبئی سے آنے والی انڈیگو کی پرواز میں بم کی موجودگی کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ جس کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ایک سینئر عہدیدارنے بتایاکہ یہ خبر جھوٹی تھی۔ طیارے کوپانچ بجکر 20منٹ پر جموں کے راستے دہلی کے لیے روانہ ہونا تھا۔