پاکستان

کورکمانڈر کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر اظہار تشویش

کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرن س

راولپنڈی:
کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے اور بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائیگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا 272واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں منعقد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گااور دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کر دیں گے۔ کسی بھی نئے نارمل کا مقابلہ ایک نئے، تیز اورموثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا۔ کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ہر میدان میں ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔فورم نے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات بھارت کی پرانی عادت ہیں اور سیاسی مفادات کے لیے جنگی جنون پیدا کرنے کا تسلسل ہیں، ایسے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن و استحکام کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہوں "فتنہ الخوارج” اور "فتنہ الہندوستان” کے نیٹ ورکس مکمل ختم کیے جائیں گے، اس کیلئے جامع انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔فورم نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیاا وراقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کوتسلیم کرنے پر زور دیا۔ کور کمانڈر کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیااورغزہ میں فوری جنگ بندی اورمظلوم فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن کے عزم کو دہرایا، فورم نے پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، معاہدے کا مقصد بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، پاکستان سعودی عرب معاہدہ دو طرفہ باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔آرمی چیف نے غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کے جذبے، عزم اور حوصلے کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کی مکمل صلاحیت اور تیاری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button